پاکستان کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ بندی جاری ہے، پاک بھارت حکام، افواج کو مقام امن پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، انڈیا نے حملے کی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔
وزیر اعظم پاکستان نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاک و ہند کے درمیان جنگ بندی کے لئے ایران کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس ایرانی اقدام کو کشیدگی کم کرنے میں مؤثر قرار دیا۔
چار روزہ سنگین تنازع کے بعد میزائلز کا تبادلہ رک چکا ہے اور بندوقیں خاموش ہوچکی ہے، ایک ایسا تنازع جو جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مکمل جنگ چِھڑ جانے کا باعث بن سکتا تھا۔
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق / پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں دوست ممالک کے سامنے اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی، ذرائع
قومی آواز (دہلی) :آخر کار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوگیا۔ پہلگام میں پاکستانی دہشت گردی کے بعد ہندوستان کے آپریشن سیندور نے ایک منھ توڑ جواب دیا تھا ۔جس کے بعد پاکستان نے سرحدوں پر فوجی جارحیت کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو ہر محاذ پر چت کیا ۔اب دونوں ممالک نے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔جس کا اعلان ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کیا ۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے آج فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں دہشت گردی کے خلاف مسلسل ایک مضبوط اور غیر متزلزل موقف اپنایا ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پھر بھی "کشمیر کے مسلئے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 'یک ہزار سالہ' تنازع!" کا دعوی دہرایا اور کہا: میں دیکھوں گا کہ کیا ہم ’ہزار سال‘ بعد اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتے ہیں؟!
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کے لیے امریکا نے بہترین کردار ادا کیا۔