21 مئی 2025 - 13:59
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنا دیا گیا

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے حالیہ جنگ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے بموجب جنرل عاصم منیر کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا، فضائیہ سربراہ کی ملازمت میں بھی توسیع کا فیصلہ

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے پر جنرل سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیربابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
پاکستانی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ فوجی افسران اور جوانوں، غازیوں، اور جنگ کے شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطرجنرل عاصم منیر کی خدمات کا اعتراف ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری‘ استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔
ادھرپاک فوج کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha