10 مئی 2025 - 19:48
اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، خیانت اور غداری ہے، نبیہ بری

لبنانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا: ہمیں یقین ہے کہ صہیونی ریاست لبنان پر جارحیت کرکے بیروت کو تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، لبنانی پارلیمان کے سربراہ "نبیہ بری" نے آج [سنیچر 10 مئی 2025ع‍ کو] کہا ہے کہ صہیونی ریاست لبنان پر مسلسل حملے کرکے ایک "نئی حقیقت" اس ملک پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔ 
انھوں نے کہا: صہیونی ریاست ان کاروائیوں کے ذریعے جتانا چاہتی ہے کہ وہ لبنان پر بالادستی رکھتی ہے اور اور لبنان پر مسلسل حملے کرکے اس ملک کو اپنے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔ 
انھوں نے کہا: صہیونیوں کے ساتھ تعلقات قائم نہیں ہو سکیں گے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، خیانت اور غداری ہے۔ 
صہیونی ذرائع نے جمعرات کے دن کئی علاقوں ـ بالخصوص النبطیہ اور کفر رمان ـ پر بمباری کی اور کہا کہ حزب اللہ کا دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha