28 اپریل 2025 - 13:27
مسلمان فوٹبالر برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

محمد صلاح ایک مسلم فٹ بالر کا مکمل نمونہ ہیں، جنہوں نے اسلامی اخلاقیات کا حامل ہوکر دنیا کے بہترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ قرآن کی باقاعدہ تلاوہ کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور والدہ کے ساتھ نیکی کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | "میں ہمیشہ ہر میچ سے سے قبل والدہ سے رابطہ کرتا ہوں کہ وہ میرے لئے دعا کریں"، یہ سنہری جملہ مصری کھلاڑی محمد صلاح کا ہے جو برطانیہ کی فٹ بال پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مسلمان فوٹبالر برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

محمد صلاح لیورپول فٹ بال ٹیم کے اسٹار ہیں، جنہوں نے اس ٹیم کے لئے 185 گولوں کا ریکارڈ بنایا ہے اور پریمیئر لیگ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

اس مصری فٹ بال اسٹار نے گذشتہ روز لیورپول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول اپنی دوسری چیمپئن شپ کا جشن منایا۔

مسلمان فوٹبالر برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

محمد صلاح آٹھ سال سے لیورپول میں کھیل رہے ہیں اور گیارہ مرتبہ چیمپیئن لیگ کپ حاصل کر چکے ہیں، اور برطانوی لیگ کی افسانوی شخصیت بن چکے ہیں۔

مصر کی "المقاولون العرب" فٹ بال ٹیم میں محمد صلاح کے سابق کوچ "سعید الشیشینی" کہتے ہیں: وہ ہر میچ سے پہلے وضو کرتے ہیں، دو رکعت نماز پڑتے ہیں اور گراؤنڈ میں اترنے سے پہلے سورہ حمد، آیت الکرسی، سورہ توحید اور سورہ یاسین کی دو آیتوں کی تلاوت کرتے ہیں۔

مسلمان فوٹبالر برطانیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

صلاح نے اس سیزن میں 34 میچوں میں 28 گولوں کا ریکارڈ بنایا ہے اور پاس دے کر 18 گولوں کے لئے ماحول بنایا ہے اور یہ ان کا بہترین سیزن سمجھا جاتا ہے۔ وہ 46 گولوں میں مؤثر رہے ہیں اور یوں وہ یورپ کی پانچ معروف لیگوں کے بہترین کھلاڑی بن گئے ہیں اور عالمی فٹ بال کی سنہری گیند کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha