7 اپریل 2025 - 17:10
57 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 752 ہوگئی

غزہ پر غاصب صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 752 ہوگئی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ارنا مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج پیر کو بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں غاصب صہیونی فوجیوں کے حملوں میں مزید 57 فلسطینی شہید اور 137 زخمی ہوگئے۔
 اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 18مارچ سے غزہ پر غاصب صہیونی فوج کے حملوں کی نئی لہر میں 391 فلسطینی شہید اور 3 ہزار 434 زخمی ہوچکے ہیں۔  
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ مذکورہ اعداد وشمار کو ملاکر، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صہیونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار 752  اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 475 ہوچکی ہے۔   
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha