ابنا: فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق فرانس کے پچانوے رضاکاروں پر مشتمل امن کارواں جمعرات کی رات جب غزہ پہنچا تو غزہ کے عوام نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔یہ امن کارواں غزہ کا محاصرہ توڑنے اور اس علاقے کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے رفح کے راستے غزہ میں داخل ہوا۔فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت زراعت کے عہدیداروں نے خاص طور پر اس قافلے کا غزہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور قافلے کو بہادروں کے کارواں کا نام دیا۔اس سے پہلے فرانس کے اس کارواں نے بارہا غزہ پہنچنے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی ریاست نے ہر بار اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور حسنی مبارک کی سابق حکومت بھی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوتی تھی۔فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت زراعت کے سینئر عہدیدار نبیل ابوشمالہ نے کہاکہ فرانس کا یہ قافلہ یکجہتی کی تجارت کے عنوان سے اپنی نئی روش کے ذریعے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے میں مدد دینے کی کوشش کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376453
غزہ کے محصور باشندوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فرانس کا امن کارواں غزہ پہنچ گیا ہے۔