27 فروری 2025 - 12:32
سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد ٹولے کا چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

 ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ انٹیلیجنس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد صوبے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے، جو تکفیری-صہیونی دہشت گرد ٹولے نے چھپا کر رکھا تھا۔

اہل  بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بدھ کی شام، سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ  انٹیلی جنس اہلکاروں نے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے بعد، صوبے میں ایک دہشت گرد ٹولے کا چھپایا گیا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کاروائی کے دوران، علاقے میں سرگرم تکفیری-صہیونی دہشت گرد ٹولے کے نیم بھاری ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے چار گوداموں پر چھاپہ مارا  اور پستول، کالاشنیکوف اور گیرینوف مشین گنوں سمیت  226 ہلکے ہتھیاروں، متعدد راکٹ لانچرز، 2 مارٹر گنوں اور 20 کلو گرام سے زیادہ دھماکہ خیز مواد کے علاوہ بوبی ٹریپس (Booby traps) اور متعلقہ الیکٹرانک آلات برآمد کر لئے گئے۔

سیستان و بلوچستان کے جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اسلحے کی برآمد شدہ کھیپ ایندھن کے لیے استعمال ہونے والے گیلنوں کے بیچوں بیچ چھپا کر ایران لائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، حالیہ دنوں میں دہشت گرد تکفیری-صہیونی ٹولے ان علاقوں میں حکومت کو سرمایہ کاری جاری رکھنے اور علاقے کے محروم لوگوں کو خدمات فراہم کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا مقصد جنوب مشرقی علاقے کو غیر محفوظ بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110