اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یوکرین
جنگ میں روس میں تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا
ہے۔
جنوبی کوریا کے رکنِ پارلیمنٹ کے مطابق یوکرین
جنگ میں روس میں تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجی ہلاک اور 2700 زخمی ہوئے
ہیں۔
جنوبی کوریا کے رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ
شمالی کورین فوجیوں کو زندہ پکڑے جانے پر خود کو مار ڈالنے کی ہدایات ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین
نے روسی علاقے کرسک سے شمالی کوریا کے 2 فوجی پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
روس میں قید یوکرینیوں کے بدلے گرفتار شمالی کوریائی فوجیوں کی رہائی پر تیار ہیں۔
جنگ میں گرفتار کیے گئے شمالی کوریائی فوجیوں کے
حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس میں قید یوکرینی فوجیوں
کے بدلے گرفتار شمالی کوریائی فوجیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور اتحادی
ممالک نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے تقریباً 11 ہزار فوجی روسی افواج کی مدد
کے لیے کرسک میں تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ایک جنوبی کوریا کے رکنِ پارلیمنٹ کا
کہنا ہے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس میں
تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجی ہلاک اور 2700 زخمی ہو چکے ہیں۔
ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے
کہا ہے کہ ہم شمالی کوریائی فوجیوں کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔
روس کی جانب سے شمالی کوریائی فوجیوں کی موجودگی
کے حوالے سے اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
