اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | برطانوی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ 20 مئی کو روس کے کرسک ریجن کے دورے کے دوران پیش آیا۔ روسی فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے میڈیا کو بتایا کہ صدر پیوٹن کا ہیلی کاپٹر تقریباً حملے کے مرکز میں تھا، مگر اس نے خود دفاعی کارروائی کرتے ہوئے یوکرینی ڈرونز تباہ کر دیے۔
ایکسپریس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صدارتی ہیلی کاپٹر کرسک کی فضا میں داخل ہوا، ڈرون حملوں کی شدت بڑھ گئی۔ مگر روسی فضائی دفاعی نظام اور پائلٹس نے نہ صرف حملہ ناکام بنایا بلکہ صدر کی پرواز بھی بحفاظت مکمل کرائی۔ کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ تمام فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور یوکرینی حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق، صدر پیوٹن نے دورے کے دوران مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرونز نے مبینہ طور پر حملہ کیا، تاہم ہیلی کاپٹر نے فضا میں ہی ڈرونز کو مار گرایا اور صدر کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ