1 جنوری 2025 - 15:19
قم: کراچی میں پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،  صدر جامعہ روحانیت سندھ

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ روحانیت سندھ کے صدر مولانا راشد علی چانڈیو نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے بزرگ عالم دین سید حسن ظفر نقوی کی توہین کی گئی ہم کسی بھی صورت میں ایسے گھناؤنے فعل کو برداشت نہیں کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا –کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ کے صدر مولانا راشد علی چانڈیو نے کہا کہ:سندھ گورنمنٹ کے حکم پر سندھ پولیس کی پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور بزرگ عالم دین کی توہیں پر شدید مذمت کرتے ہیں حکومت سندھ اپنا رویہ درست کرلے اور ان آفیسران کے خلاف قانون کاروائی کرے جنہوں نے پر امن مظاہرین پر گولیاں چلائیں، ان پر لاٹھی چارج کی، ان کی سواریوں، خیموں اور دیگر اشیاء کو نظر آتش کیا،اور کل ملیر 15  پر پولیس نے چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا اور ساتھ میں ایک شیعہ جوان سید شبیہ حیدر رضوی کو بھی  پولیس نے گولی مارکر شہید کیا۔ سندھ حکومت ایسے آفیسران کے خلاف فی الفور کاروائی کرے۔

ساتھ ساتھ ہم کرم امن جرگہ کی کامیابی پر پارا چنار کی غیور قوم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں خداوند عالم شیعیان پاراچنار کی مدد فرمائے آمیں۔