اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایرانیک
ٹی وی نے "غزاوی بچوں کے کھیلنے کا واحد مقام گھروں اور عمارتوں کا
ملبہ" کے عنوان سے ایک ویڈیو نشر کی ہے۔ جو دیکھنے کے قابل ہے، شاید کسی دن
امت کی غیرت جاگ جائے اور امت مسلمہ بھی کسی دن یہود و نصاری کے اس طوفان بدتمیزی
پر کوئی رد عمل دکھا دے، شاید!
ویڈیو کی شرح:
کیا تم ان پیارے اور معصوم بچوں کو جانتے ہو؟
ان کو [بھی] کھیلنے کا حق ہے،
ان کو بھی سیکھنے [اور حصول تعلیم] کا حق ہے،
ان کو بھی موجودہ زندگی سے بہتر زندگی کا حق ہے،
انہیں حص حاصل ہے کہ اس سے بہتر مقام پر رہیں،
اللہ کی قسم! غزہ کے بچوں نے حد سے زیادہ،
برداشت کر لیا ہے، اور وہ [معصوم اور کم عمر بچے، امت مسلمہ کے برعکس] ثابت قدم
رہے ہیں۔
یہ بچے ملبے کے بیچ کھیل رہے ہیں؛ ان کے تباہ
شدہ گھروں کے آس پاس؛
وہ اب بھی پرامید ہیں؛ ان کی ہنسی اب بھی ختم نہیں
ہوئی ہے۔
باوجود ان تمام مصائب و مسائل یے، جنہیں وہ
برداشت کر چکے ہیں۔
یہ غزہ ہے، اور یہ غزہ کے بچے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
110
