اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا
با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب حملے
کے وقت اپنے گھر پر تھیں، ان کی آخری تخلیق،
جو ان کی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، وہ بھی سامنے آگئی ہے۔
اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نے 19 سالہ شابان
الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
محاسن خود بے پناہ چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں
لیکن اس کے باوجود وہ اپنے فن کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات کو اجاگر کرتی
تھیں۔
بطور مصورہ، اسٹوری بورڈ آرٹسٹ، فری لانس کردار
ڈیزائنر، اور ڈیجیٹل آرٹ کی استاد، محاسن اپنے خاندان کی کفیل تھیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے
نتیجے میں غزہ میں کم از کم 42,603 افراد شہید اور 99,795 زخمی ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل
پر حماس کے حملوں میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے جبکہ
200 سے زائد افراد کو قید کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
