21 اکتوبر 2024 - 08:01
تین ایرانی جزیروں پر نوبنیاد اماراتی ریاست کا دعویٰ؛

تہران: ہنگارین سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا، یورپی یونین کے غلط موقف پر احتجاج

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان میں تین ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں پر تہران میں ہنگری کے، سفیر کو طلب کرکے کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ہنگری اس وقت یورپی یونین کا سربراہ ہے۔

ارنا کے مطابق یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ بیان میں خلیج فارس میں ایران کے تین جزیروں کے بارے میں ایک بار پھر بے بنیاد دعوے کئے ہیں۔

ان بے بنیاد دعووں کے بعد تہران میں ہنگری کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا اور یورپی یونین کے غیر سنجیدہ موقف پر سخت احتجاج کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے ہنگری کے سفیر سے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں سمیت سبھی ممالک کو بین الاقوامی اصول و ضوابط، اقوام متحدہ کے منشور اور ملکوں کی ارضی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے۔

وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے غلط اور حقائق کے منافی موقف کی تکرار سے پرہیز اور اس کی اصلاح کرنی چاہئے۔

ہنگری کے سفیر نے وعدہ کیا کہ وہ ایران کے اعتراض سے جلد سے جلد یورپی یونین کے حکام کو مطلع کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110