1 اکتوبر 2024 - 09:21
تہران - ماسکو تعاون کی تقویت اور باہمی تعان کے سمجھوتوں پر عمل درآمد موجودہ ایرانی حکومت کی اصولی پالیسی میں شامل ہے، نائب صدر اول

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول نے تہران ماسکو تعاون کی تقویت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس سمیت پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص جگہ رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے اعلیٰ سطحی وفود کا اجلاس کل 30 ستمبر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تہران - ماسکو تعاون کی تقویت اور باہمی تعان کے سمجھوتوں پر عمل درآمد موجودہ ایرانی حکومت کی اصولی پالیسی میں شامل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول ڈاکٹر محمد رضا عارف نے اس نشست میں غزہ اور لبنان کے خلاف غاصب صہیونی ریاست وحشیانہ جرائم اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر منتج ہونے والے بزدلانہ صہیونی اقدام کی مذمت کی۔

انھوں نے اس سلسلے میں روس کے تعمیری موقف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے اقدامات غزہ اور لبنان میں پر مسلط کردہ جنگ اور بے گناہ عوام کے قتل عام کی روک تھام میں مؤثر ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کے حوالے سے روس اور ایران کے مشترکہ تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان پابندیوں کو ناکام بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ تہران - ماسکو تعاون کو تقویت دینا ایران کی چودھویں حکومت کی اصولی پالیسیوں میں شامل ہے۔

ڈاکٹرعارف نے کہا کہ تمام پڑوسیوں منجملہ روس کے ساتھ تعاون میں توسیع ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے؛ نیز انھوں نے تہران اور ماسکو کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس نشست میں روس کے وزیر اعظم میخائل مشوسٹن (Mikhail Mishustin) نے ایران اور روس کے تعاون کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران - ماسکو تعاون باہمی دوستی اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں پر استوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران - ماسکو تعاون کی تقویت اور باہمی تعان کے سمجھوتوں پر عمل درآمد موجودہ ایرانی حکومت کی اصولی پالیسی میں شامل ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی تاکیدات کے مطابق باہمی روابط اور تعاون کو اعلی ترین سطح تک لے جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110