23 جون 2024 - 14:21
اسرائیل کو حزب اللہ کا سنجیدہ انتباہ؛ نشر شدہ ویڈیو کا اصل پیغام کیا ہے + ویڈیو

لبنان کی اسلامی مقاومت نے ایک ویڈیو کلپ میں "اسرائیل" کے حیاتی اہداف کو واضح کیا ہے جبکہ ان اہداف کی خبر صہیونی سیکورٹی سسٹم کے سوا کسی کو بھی نہیں تھی، اور انہیں نشانہ بنایا جائے تو "اسرائیل" پتھر کے زمانے پلٹ جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مذکورہ ویڈیو کلپ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے تازہ ترین خطاب کے کچھ جملوں پر مشتمل ہے جس میں وہ غاصب صہیونیوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ اگر وہ لبنان پر جنگ مسلط کرنا چاہے تو لبنان کی اسلامی مقاومت کا جواب لامحدود اور کسی ضابطے یا قانون سے بالاتر ہوگا اور جو بھی لبنان پر جنگ مسلط کرنا چاہے وہ ضرور پچھتائے گا۔

سید حسن نصر اللہ کی تقریر کا انگریزی اور عبرانی کے ترجمے کے ساتھ نشر ہوئی؛ اور جن ٹھکانوں کو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ان کے ناموں اور جغرافیائی حدود کا تذکرہ نہیں ہؤا ہے۔ جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ "اے صہیونیو! تم ان ٹھکانوں کو خوب جانتے ہو اور تمہیں معلوم ہے کہ ان ٹھکانوں کی تباہی کے کیا معنی بنتے ہیں!"۔

قبل ازیں بھی ایک ویڈیو میں حزب اللہ کے جنگی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا: "صہیونیو! ہمارے منتظر رہو"۔

ذمہ دار ذرائع کے کہنے کے مطابق، اس ویڈیو میں ارادی ابہام آفرینی سے کام لیا گیا ہے اور یہ ایسے پیغام پر مشتمل ہے جسے صرف صرف متعلقہ صہیونی حکام سمجھ سکتے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے بھی حزب اللہ کے اس ویڈیو پیغام کو اہمیت دی ہے، اور اس کو تل ابیب میں "سلامتی کی وزارت" کے ہیڈکوارٹرز کے لئے براہ راست دھمکی قرار دیا ہے؛ کیونکہ ان ہی ذرائع کے مطابق، "ہاکریا" نامی مجموعے میں صہیونیوں کی وزارت سلامتی کا ہیڈکوارٹر، فوج کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، بہت سے اعلی فوجی افسران کے دفاتر واقع ہوئے ہیں۔ یہودا کے علاقے میں صہیونیوں کے سیٹلائٹ اڈے نیو نقب اور الجلیل میں متعدد دوسرے اڈے نیز اشدود کی بندرگاہ، بن گوریون ہوائی اڈہ، اور مقبوضہ حیفا اور اس کی بندرگاہ اس مجموعے میں شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو نشر کی گئی تھی جس کا نام تھا "وہ جو ہُدہُد ساتھ لایا ہے"ّ؛ اس ویڈیو میں مقبوضہ حیفا، کریات شمونہ (قریات شمعونہ)، کریمی ایل، نہاریا، صفد اور عفولہ میں صہیونیوں کے اہم اور حساس ٹھکانوں کی تصاویر نشر کی گئیں۔

صہیونی اہلکاروں اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے اعترافات کے مطابق، ان دو ویڈیو کلپوں نے اسرائیلی حلقوں پر شدید خوف و ہراس کی کیفیت طاری کی ہے اور تقریبا تمام صہیونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ مقاومتِ حزب اللہ انٹیلی جنس کے شعبے میں بہت طاقتور ہے اور "عارضی" اسرائیلی ریاست حزب اللہ کے جان بکف مجاہدین کے سامنے بے بس ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

110