10 فروری 2024 - 17:02
متحدہ عرب امارات پر سائبر حملہ

امارات کی سائبر سیکورٹی کونسل نے کہا ہے کہ امارات کے اہم بنیادی ڈھانچوں پر وسیع پیمانے پر ہونے والے سائبر حملے کو ناکام بنایا گیا ہے!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امارات کی سائبر سیکورٹی کونسل نے کہا ہے کہ کل [بروز جمعہ 9 فروری 2024ع‍] امارات کے اہم بنیادی ڈھانچوں پر سائبر حملہ ہؤا جس کا مقابلہ کیا گیا۔

اماراتی خبرایجنسی نے لکھا: ہمارے سائبر اداروں نے ہمارے اہم اور تزویراتی ڈھانچے پر ہونے والے ان حملوں کا مقابلہ کیا۔

اماراتی خبرایجنسی نے اس حملے کو "دہشت گردانہ" مگر حملہ آوروں کو "نامعلوم" قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110