انھوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کے شعبے میں ایران دنیا کے پانچ برتر ملکوں میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ اس سلسلے میں جھوٹے دعوے اور پروپیگنڈے بھی کئے جا رہے ہیں مگر ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی کا ڈنکا بجا ہوا ہے اور اس شعبے میں ایران کی توانائی کا اعتراف کیا گیا ہے۔
فوجی امور میں ایران کے سپریم کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر امیر حاتمی نے ایران کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور اس کی تعمیر کے شعبے میں بھی ایران کی گرانقدر ترقی و پیشرفت کا ذکر کیا اور تاکید کی کہ علاقائی و عالمی سطح پر ایران کے دفاعی ہتھیار قابل ذکر اہمیت کے حامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242