رپورٹ کے مطابق شدا اور منبہ کے علاقے میں اس واقعے سے پہلے سعودی فوج کی فائرنگ سے ایک عام شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ رواں ہفتے میں سعودی توپخانے کے حملوں میں 16افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں یمن میں پناہ گزین ایک افریقی باشندہ بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عرب خطے کے سب سے غریب ملک پر حملہ کرکے اس کا انفراسٹرکچر نابود کرنے کے علاوہ ہزاروں یمنیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے، جنگ اور اقتصادی محاصرے سے لاکھوں یمنی بچے غذا کی کمی کا شکار ہیں اور اسکولوں کی تباہی سے لاکھوں نوعمر بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242