4 اکتوبر 2020 - 09:07
امریکہ کے ۵۰۰ فوجی جوانوں نے خودکشی کر لی

حالیہ برسوں میں امریکی فوج کی طرف سے خودکشیوں کی تعداد افغانستان اور عراق میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی محکمہ دفاع نے ماضی کے مقابلے میں امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں امریکی فوج کے ممبروں میں 498 خودکشیوں کا اندراج کیا گیا جنہوں نے فوجی خدمات کا حلف اٹھایا تھا۔
تحقیق کے مطابق، حالیہ برسوں میں امریکی فوج کی طرف سے خودکشیوں کی تعداد افغانستان اور عراق میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
امریکی فوجیوں میں نفسیاتی پریشانی کا پھیلنا اور خودکشی کے اعداد و شمار میں اضافہ ہونا کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے ، اور اس سلسلے کی سب سے سنگین خبر سن 1970 کی دہائی میں ویتنام جنگ سے واپس آنے والے امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد میں خودکشی کے بعد سامنے آئی۔
امریکی فوج کے خودکشی کے نئے اعدادوشمار کے سامنے آنے سے پتہ چلتا ہے کہ فوجیوں کی خودکشیوں کو روکنے کے لئے متعدد کوششوں کے باوجود ، امریکی فوج ابھی تک اپنی فعال اور ریزرو افواج کے مابین اس نفسیاتی رجحان کو روکنے کے قابل نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲