25 اپریل 2020 - 10:23
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور ان کا  آج صبح انتقال ہوگیا۔ پاکستان میں اس سے قبل ایک اور ڈاکٹر بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ لیکن پروفیسر محمد جاوید صوبہ خيبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں ۔