اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی نرسیں اس بار ملک میں نرسوں کی قومی یونین کی اپیل پروائٹ ہاؤس کے سامنے اکٹھا ہوئیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تعلق سے ٹرمپ انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر اپنا اعتراض درج کرائیں۔ اس مظاہرے میں امریکی نرسوں نے کورونا وائرس کے سبب اپنی جان گنوانے والے اپنے ساتھیوں کو یاد کیا اور ان کے ناموں کی فہرست پیش کی۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی طبی آلات و وسائل کی قلت کے باعث کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔
حال ہی میں امریکی حکومت نے کورونا کے تیز پھیلاؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو امریکی نرسوں کے اعتراض کا دوسرا موضوع تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی نرسیں حکومتی اقدامات کے خلاف بارہا احتجاج کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کورونا متاثرین اور اسکے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں آٹھ لاکھ سے زائد امریکی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ چوالیس ہزار چھے سو کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
342/