24 فروری 2020 - 04:40
ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی

ایران کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں نئے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تہران میں وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بتایا ہے کہ ملک میں طبی معائنے کے دوران کورونا وائرس کے مزید پندرہ کیس سامنے آئے جن میں تین افراد پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ کیانوش جہانپور کے مطابق ملک میں اس موذی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد تینتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں نیوکورونا وائرس کے اٹھہتر ہزار آٹھ سو چھیاسٹھ کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے دوہزار چار سو چونسٹھ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔



/129