اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیرملکی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فورسزنے یمن میں آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کررہے تھے ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اورجزیرہ نما عرب میں مزید کمزورکردے گی۔ اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کولاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے ہی تشکیل دیا تھا اور امریکہ آج بھی القاعدہ ، داعش اور طالبان کے بعض اہم رہنماؤں کی حمایت اور پشت پناہی جاریر کھے ہوئے ہے۔
/129
10 فروری 2020 - 04:23
News ID: 1009054
امریکی فورسزنے یمن میں آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔