اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر بیلنگ میں ایک انجن والا کیسانا 182 طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چاروں مسافر ہلاک ہوگئے۔ تاحال طیارے کے مالک اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ، گرنے سے قبل نارمل رفتار اور آواز کیساتھ محو پرواز تھا تاہم ایک ریڈیو ٹاور کے تار سے ٹکرا گیا اور توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ طیارہ ایک میدانی علاقے میں گرا جس کے وجہ سے جائے حادثہ پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکا میں نجی طور پر زیر استعمال ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثات عام ہوگئے ہیں صرف گزشتہ ماہ 4 طیارہ حادثوں میں درجن سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں جب کہ رواں ماہ بھی یہ دوسرا واقعہ ہے۔
/129
14 جنوری 2020 - 06:11
News ID: 1002183
امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔