26 اکتوبر 2013 - 20:30
شام: تکفیری تنظیمیں کردوں سے شکست کھا گئیں

شامی کردوں نے تین دن کی مسلسل جھڑپوں میں القاعدہ سے وابستہ تکفیریوں کو شکست دے کے عراق اور شام کے درمیان ایک اہم گذرگاہ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی ہیومین رائٹس واچ نامی گروپ نے اعتراف کیا ہے کہ کردوں کی عوامی دفاعی فورسز نے عراقی سرحدوں پر واقع الحسکہ صوبے میں تین روز کی جھڑپوں کے بعد الیعربیہ نامی گذرگاہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اس لڑائی میں آل سعود سے وابستہ دہشت گرد جماعت "دولۃالاسلامیۃ في العراق والشام (داعش)"، "جبہۃالنصرہ" اور دوسری مسلح دہشت گرد تنظیموں کو شدید نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ الیعربیہ کی گذرگاہ گذشتہ مارچ سے دہشت گردوں کے کنٹرول میں تھی اور کردوں نے اسے آزاد کرانے کے لئے جمعرات کے دن سے کاروائی کا آغاز کیا تھا جس کے دوران کئی فوجی مراکز اور تین دیہاتوں کو بھی آزاد کرالیا گیا۔ اس لڑائی میں فریقین کے درجنوں افراد کام آئے ہیں۔ الیعربیہ کردوں کے لئے بہت اہم ہے جس سے گذر کر وہ عراق کے شمالی علاقوں میں آمد و رفت کرسکتے ہیں اور القاعدہ کے لئے بھی یہ بہت اہم ہے کیونکہ وہ اس کو مغربی عراق کے ساتھ نقطۂ اتصال سمجھتے ہیں جہاں القاعدہ کے اڈے موجود ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

شام میں باغی گروہ جبھۃ النصرہ کا رہنما ہلاک

القاعدہ کے 41 دہشت گرد، اور دو سرکردہ تکفیری فوج کے ہاتھوں ہلاک/ دو اہم علاقے آزاد