اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مرحوم آیت اللہ العظمی مجتبی تہرانی کے بھائی مہدی کَلهَُر نے فارس نیوز ایجنسی کے نمائندے کو بتایا: مرحوم آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی نے اپنی ہمشیرہ سے کہا تھا کہ وہ اربعین حسینی کو اس دنیا سے رخصت ہونے کی خواہش رکھتے ہیں اور اسی روز اپنے سید و مولا کی ملاقات کو جانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا: آیت اللہ العظمی تہرانی اہل بیت علیہم السلام سے بےحد محبت رکھتے تھے اور ان کی حیات نورانی کے آخری ایام میں جو بات بہت زیادہ نمایاں تھی وہ یہ تھی کہ وہ لمحہ بھر بھی خدا اور اہل بیت (ع) کی یاد سے غافل نہ تھے۔ انھوں نے کہا: انتقال کے وقت ہماری بہن ان کے ساتھ اسپتال میں تھیں جنھوں نے بتایا کہ زندگی کے آخری اوقات میں مرحوم آقا مجتبی تہرانی بےہوش تھے اور انتقال سے کچھ لمحے قبل ہوش میں آئے اور کئی مرتبہ زیر لب کہا: یا حسین یا حسین (ع)۔انھوں نے کہا: آقا مجتبی تاسوعا اور عاشورا کو بیمار تھے لیکن ان دنوں انھوں نے ماتم کیا اور سینہ زنی کی گویا کہ اربعین کے منتظر تھے۔ آیت اللہ العظمی مجتبی تہرانی اخلاقیات کے نامور استاد تھے جو ایک عرصے سے علیل تھے اور پرسوں رات کو تہران کے ایک اسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دیدار معبود کی طرف رحلت کرگئے۔
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی آقا مجتبی کلہر تہرانی پرسوں رات کو 75 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ آیت اللہ العظمی مجتبی تہرانی استاد اخلاق، مرجع تقلید اور تہران کے حوزہ علمیہ کے استاد تھے۔
آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی کی نماز جنازہ آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے پڑھائی۔

امام خمینی: اگر آقا مصطفی نہيں تو آقا مجتبی ہیںحضرت امام روح اللہ رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا: اگر آقا مصطفی نہیں ہیں، آقا مجتبی ہیں۔ میں جو کچھ آقا مصطفی کے وجود میں دیکھتا تھا آقا مصطفی کے وجود میں بھی وہی دیکھ رہا ہوں۔ یہ آقا مجتبی ہمارے آقا مصطفی ہی ہیں۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شورائے نگہبان کے رکن قانوندان جناب محسن اسماعیلی نے آئی آر آئی بی کے چینل 2 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: جب آقا مصطفی شہید ہوئے تو ہم ایک دن امام رحمۃاللہ کی مجلس میں بیٹھے تھے کہ کسی نے شہید آقا مصطفی کا تذکرہ کیا جبکہ آیت اللہ العظمی آقا مجتبی تہرانی بھی موجود تھے تو امام خمینی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا: اب جبکہ آقا مصطفی نہیں ہیں تو آقا مجتبی ہیں۔ میں جو کچھ آقا مصطفی کے وجود میں دیکھتا تھا آقا مصطفی کے وجود میں بھی وہی دیکھ رہا ہوں۔ یہ آقا مجتبی ہمارے آقا مصطفی ہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
ـ ممتاز عالم دین آیت اللہ آقا مجتبی تہرانی کا انتقال ہوگیا
ـ تصویری رپورٹ / آیت اللہ العظیم آقا مجتبی تہرانی کا جلوس جنازہ ـ 1
ـ تصویری رپورٹ / آیت اللہ العظیم آقا مجتبی تہرانی کا جلوس جنازہ ـ 2