27 اگست 2011 - 18:30

علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعتہ الوداع یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پراسلامی تحریک پاکستان، شیعہ علماء کونسل'، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ملی تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی اجتماعات اور القدس ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی

ابنا: اس موقع پر اور غاصب اسرائیل کی مذمت ' مظلوم فلسطینی و لبنانی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی' قبلہ اول سے والہانہ وابستگی' مسلمہ دہشت گردوں اور قاتلوں کی رہائی پر گہری تشویش اورکراچی میں موجودہ بدامنی اور قتل و غارت گری، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور کئی سالوں سے جاری پاراچنار کے محاصرے کی شدید مذمت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سانحات کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے حقائق منظر عام پر لانے کے مطالبے کئے۔
اسلام آباد آبپارہ میں بھی علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح  القدس کمیٹی راولپنڈی/ اسلام آباد کے زیر اہتمام مرکزی  جامع مسجد جی سکس ٹو سے آپبارہ چوک تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکرکے علمائ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز' پلے کارڈز اور علامہ ساجد نقوی کی تصاویر اٹھارکھی تھیں اور اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی و لبنانی عوام اور قبلہ اول کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے۔ریلی  اختتام پر آبپارہ چوک میںاحتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی۔جس سے علامہ عبد الجلیل نقوی' علامہ اشفاق وحیدی، سکندر گیلانی ایڈووکیٹ،علامہ فرحت جوادی، سید جاوید حسین شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول عالم اسلام کی مشترکہ میراث ہے جو نصف صدی سے صہیونی طاقتوں کے زیر تسلط ہے اور بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں تاہم حزب اللہ لبنان ' اس کی قیادت اور لبنانی عوام نے جس انداز سے غاصب اسرائیل کا مقابلہ کیا اس سے پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ اسرائیلی مظالم پر دنیا کی سپرطاقت ہونے کی دعویدار قوت بھی عملی تضاد اور دوہرے معیار کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ کو فلسطینی عوام اور عراقی عوام پر اسرائیل اور اپنی اتحادی طاقتوں کی دہشت گردی اور بربریت دکھائی نہیں دیتی۔
سیکریٹری اطلاعات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110