23 اکتوبر 2010 - 20:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حق کی تشخیص کا معیار افراد و اشخاص نہیں ہیں اور بعض اوقات اچھے اور آبرومند افراد بھی غلط راستے پر چل نکلتے ہیں چنانچہ حق و باطل کی تشخیص افراد اور اشخاص کے ذریعے نہیں بلکہ بصیرت کے ذریعے ہونی چاہیے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے امام خمینی (رح) شبستان میں صوبہ قم کی بسیج کے پرجوش اجتماع سے خطاب میں بسیج  اور اس کی تشکیل کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تین عناصر یعنی "بصیرت، اخلاص، بروقت اور موزون طرز عمل" کو بسیج کی حرکت کے اہم معیار قرار دیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی نمایاں ترقی کو دشمنوں کی جانب سے گھٹا کر پیش کرنا، ایرانی عوام اور حکام کی برق رفتار پیشرفت کے سامنے ان کے پیچھے رہ جانے کا مظہر ہے اور ان کی خواہش کے برعکس ترقی کا یہ نہ رکنے والا سلسلہ جاری اور ملت ایران کا مستقبل روشن ہوگا اور روز افزوں ترقی اپنے ساتھ لا‏ئے گا۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملاقات میں پورے ملک ۔ خاص طور پر قم ۔ میں بسیجیوں کے پرجوش ، مؤمن، صادق اور بابصیرت مجموعے کو ملت ایران کی تحرک (Dynamism)  اور پیشرفت اور پیچیدہ سازشوں کے سامنے زدپذیری سے بچ کر رہنے کی مضبوط و مستحکم دلیل قرار دیتے ہوئے فرمایا: بسیج اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جس کی تخلیق کا تفکر اللہ تعالی کے صالح اور نیک  بندے اور  موجودہ تاریخ کی بے مثال شخصیت حضرت امام خمینی(رحمۃاللہ علیہ) کے ذہن میں پروان چڑھا اور وہی تفکر عمل کے مرحلے تک پہنچا اور تیس سال گذرنے کے  بعد یہ شجرہ طیبہ اب  انقلاب اسلامی  اور ایرانی قوم کو کہیں زيادہ فائدہ اور ثمرہ دے رہا ہے۔آپ نے فرمایا: امام بزرگوار (رحمۃ اللہ علیہ) اپنی نافذ بصیرت کے ذریعے دست قدرت الہی کا پیہم مشاہدہ کیا کرتے تھے اور اسی نگاہ سے آپ نے عوام پر بھروسہ کیا اور عوام بھی میدان عمل میں اترے اور تاریخ کا وہ عظیم الشأن اور ناقابل یقین واقعہ یعنی انقلاب اسلامی کی کامیابی (کا واقعہ) رونما ہوگیا۔انقلاب اسلامی کے رہبر معظم نے بسیج کی حقیقت و ماہیت کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام  خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کی جانب سے بسیج کی تشکیل کا نظریہ درحقیقت اسی با بصیرت نگاہ  اور عوام و نوجوانوں پر اعتماد کا تسلسل تھا اور آج کی نوجوان اور بسیجی نسل اسی طیب و طاہر درخت کا میٹھا اور میوہ ہیں جسے حضرت امام (رحمۃ اللہ علیہ) نے اپنے ہاتھ سے لگایا تھا۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایمان، عمل اور جہاد کو بسیج اور کی تشکیل اصولی اور بنیادی عناصر قرار دیتے ہوئے فرمایا: بسیج کی محنت و مجاہدت کے میادین بڑے وسیع اور ہمہ گیر ہیں اور اس مجاہدت سلسلہ علم کے میدان سے سیاست اور سماج سے بین الاقوامی میدانوں تک پھیلا ہوا ہے۔ آپ نے گذشتہ تیس برسوں میں بسیج کو پیش آنے والی مختلف آزمائشوں ۔ منجملہ دفاع مقدس کے دور میں بسیج کے فیصلہ کن اور تخلیقی کردار ۔ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کمیتی اور کیفیتی حوالے سے بسیج کی پیشرفت اور اس کا ارتقائی عمل آگے کی جانب رہا ہے اور بسیج نے وسوسوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بصیرت، اخلاص اور بروقت اور موزون اقدام کو بسیج کی حرکت کے تین اہم معیار قراردیتے ہوئے فرمایا: بسیج کی ایک سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نے دشمنوں کی پیچيدہ ہونے والی سازشوں کے سامنے ہمیشہ اپنی قوت اور بصیرت میں اضافہ کیا ہے 2009 میں اٹھنے والے فتنے کے واقعات سے اس کی تائید ہوتی ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: سنہ 2009 کے فتنے میں بہت سوں نے غلطی اور اشتباہ کا ارتکاب کیا اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے بعد میں اپنی غلطی کا ادراک کرکے اپنا قبلہ درست کیا تا ہم بسیج کی ع‍ظیم حرکت نے بصیرت کا پرچم اونچا رکھا، بسیجی اشتباہ کے مرتکب نہیں ہوئے اور حق و حقیقت کے راستے پر ثابت قدم رہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حق کی تشخیص کا معیار افراد و اشخاص نہیں ہیں اور بعض اوقات اچھے اور آبرومند افراد بھی غلط راستے پر چل نکلتے ہیں چنانچہ حق و باطل کی تشخیص افراد اور اشخاص کے ذریعے نہیں بلکہ بصیرت کے ذریعے ہونی چاہیے۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام (رحمۃ اللہ علیہ) فرمایا کرتے تھے کہ: "اگر میں اسلام سے الگ ہوجاؤں تو لوگ مجھ سے منہ پھیر لیں گے" لہذا حق کی تشخیص کا معیار اسلام ہے اور بصیرت کے ساتھ دشمن کے ناپاک نقشوں کا ادراک کرنا چاہئے۔   حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بسیج کی حرکت میں اخلاص کو دوسرا مؤثر عامل قرار دیا اور فرمایا: اخلاص کا مطلب الہی محرکات کی روشنی میں آگے بڑھنے، ذاتی، جماعتی، خاندانی محرکات اور دوستانہ تکلفات سے اثر نہ لینے، سے عبارت ہے۔ آپ نے بروقت اور اندازی کے مطابق مناسب و موزون عمل کو بھی بہت اہم قرار دیا اور فرمایا: عمل میں افراط و تفریط (زیادہ روی اور کم روی) سے اجتناب بھی بسیج کی ضروریات میں سے ہے کیونکہ جتنا کہ عمل نہ کرنا نقصان دہ ہے افراط اور زیادہ روی بھی نقصان دہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: بسیجی نوجوانوں کے انقلابی جذبات میں ذرہ برابر کمی نہیں آنی چاہئے اور ان انقلابی جذبات میں روز بروز اضافہ ہونا چاہئے تا ہم اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ان جذبات سے مناسب موقع و مقام پر استفادہ کیا جائے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بسیجیوں کو نفس کے خلاف زیادہ سے زیادہ جہاد اور جہاد اکبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے واقعات کا صحیح تجزیہ اور حادثات کے صحیح ادراک کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا: واقعات و قضایا کے صحیح ادراک کا ایک راستہ یہ ہے کہ ہم دیکھیں کہ دشمن کس منصوبے اور کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ آپ نے فرمایا: آج نرم جنگ (Soft War) کے دائرے میں دشمن کا ایک بنیادی پروگرام یہ ہے کہ ملک ایران کے حقائق کو الٹ کر پیش کیا جائے۔ رہبر انقلاب اسلامینی ایران کے حقیقی ماحول کو الٹ کر پیش کرنے کے سلسلے میں دشمن کی وسیع تشہیراتی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ موضوع دشمن کی کمزوری اور ترقی کی راہ میں ملت ایران اور حکام کی تیزرفتار حرکت کے سامنے اس کے عجز اور ضعف کی دلیل ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی معاشی صورت حال کے حوالے سے دشمن کی تشہیراتی مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس تشہیراتی مہم میں کوشش کی جارہی ہے کہ ملک کے معاشی ماحول کو مأیوس کن اور رو بہ تعطل بیان کیا جائے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ آپ نے ملک کے اندر بعض افراد کی جانب سے دشمن کی تشہیری مہم کے دہرائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض افراد ـ جنہوں نے گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات سے قبل کہا تھا کہ معاشی لحاظ سے 2009 کا سال لوگوں کے لئے مأیوس کن اور تاریک سال رہے گا ۔ جبکہ سب نے دیکھا کہ گذشتہ سال ایسا نہیں تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نظام اسلامی کے اندرونی حالات کو الٹ کر دکھانے کی سازش کو دشمن کی 30 سالہ پرانی روش قرار دیا اور فرمایا: البتہ حالیہ برسوں میں دشمن کی تشہیراتی مہم وسیع تر ہوگئی ہے کیونکہ حکام اور حکومت نے انقلاب کے نعروں میں نئی روح پھونکی ہے اور امام (رحمةاللہ علیہ)، انقلاب اسلامی کے راستے کے تحفظ کے لئے ہونے والے اقدامات عوام کے لئے کار و کوشش میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: حالیہ برسوں میں حکام عوامی ہیں اور عوام بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں اور یہ موضوع اسلامی نظام کے مخالفین کے لئے خوشائند نہیں ہے۔ آپ نے خارجہ پالیسی کے بارے میں بھی فرمایا: اسلامی نظام کے مخالفین کی تشہیراتی مہم میں بھی [اور اندرون ملک] بعض اصحاب فتنہ کے بیانات میں بھی، یہ جتانے کی کوشش ہوئے کہ گویا ایران دنیا میں ذلیل اور بے آبرو ہوگیا ہے جبکہ آج اقوام عالم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آبرو اور عزت میں نہ صرف کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی، نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے وقت لبنانی عوام کی بے مثال استقبال کو اس حقیقت کی ایک زندہ مثال قرار دیا اور فرمایا: کسی بھی ملک کے صدر کا کسی بھی دوسرے ملک میں اس طرح کا باشکوہ استقبال نہیں ہوگا اور صدر اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ لبنان اور لبنان میں ان کے استقبال کو کم اہم اور بے وقعت نہیں سمجھا جانا چاہئے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: آج اگر اسلامی نظام کے اعلی حکام جس اسلامی ملک کا دورہ کریں اور عوام کا راستہ کھلا چھوڑا جائے تو وہ لبنانی عوام کی مانند استقبال کو آئیں گے۔آپ نے ان واقعات کو ملت ایران کے لئے عظمت و افتخار و اعزاز قرار دیا اور فرمایا: اگر حکومت عوام سے علیحدہ اور کٹے ہوئے ہوتے اور کروڑوں راغب نوجوان اس کی حمایت کے لئے سینہ سپر نہ ہوتے قطعی طور پر لبنان میں یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔رہبر انقلاب اسلامی نے بسیج کے خلاف دشمنان اسلام کی مسموم تشہیراتی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن نے ایک مرحلے میں اپنی عالمی تشہیراتی مہم کو بسیج پر مرکوز کیا اور بسیج کو تشہیراتی بمباریوں کا نشانہ بنایا تا کہ بسیج کو عوام کی آنکھوں سے گرادے لیکن بسیج ایک تابندہ تشخص اور عزم و ارادے کے مظہر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: ملت ایران اور اسلامی امہ کا مستقبل بہتر اور تابندہ تر ہوگا اور مستقبل میں ملت ایران کی ترقی کا فاصلہ اتنا ہی ہوگا جتنا فاصلہ آج کا تیس سال قبل کے دور سے ہے۔ آپ نے فرمایا: اسلام اور قرآن کی راہ میں ملت ایران کی نہ رکنے والی حرکت اسلامی ایران کی ملت کے لئے خوشخبریوں کی نقیب ہے اور یہ مسئلہ دنیائے اسلام اور مسلم اقوام کی بیداری میں مؤثر ہوگا۔

.........

/110

متعلقہ لنکس:

۔ حوزہ علمیہ قم کی تحقیقاتی کاوشوں کی نمائش کی تیاری

- رہبر معظم نے حوزہ علمیہ قم کی تحقیقاتی کاوشوں کی نمائش کا معائنہ کیا

- مدرسه حجتیہ میں رہبر معظم کے کمرے کا علامتی افتتاح

- ہزاروں بسیجیوں نے رہبر معظم سے ملاقات کی

- شہر مقدس قم میں رہبر معظم کی کل کی مصروفیات

- رہبر انقلاب سے آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی ملاقات

- حوزہ علمیہ قم کی انجمن اساتذہ سے رہبر معظم کا خطاب / متعلقہ لنکس

- رہبر معظم سے اراکین جامعۂ مدرسین حوزۂ علمیۂ قم کی ملاقات

- رببر معطم نے مسجد جمکران میں عبادت کی اور نماز صبح ادا کی

- رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبۂ قم کے شہداء اور حضرت علی بن جعفر (ع) کو خراج عقیدت

-