سیدہ فاطمہ(س)
-
ایام فاطمیہ؛
رات کے اندھیرے میں تدفین! کیا زندہ جاوید دستاویز ہے مظلومیت کی!
وَلِاَیِّ الْاُمورِ تُدْفَنُ لَیْلاً * بِضْعَةُ الْمُصْطَفی وَیُعْفی ثَرَاهَا؛ اور [اے مسلمانو!] کن وجوہات کی بنا پر رات کو دفن ہوئیں * وجودِ مصطفیٰ کا ٹکڑا، اور ان کی قبر تک اوجھل رہی۔
-
سیدہ زہرا(س) - حصہ ہشتم؛
ویڈیو | سیدہ فاطمہ(س)؛ انوارِ الٰہیہ کا وجودی ظرف
عصر حاضر کے اندھیروں کے جواب میں، سیدہ زہرا(س) مشکوٰۃِ قُدسی ہیں جس نے نبوت و ولایت کا نور محفوظ کر لیا ہے۔ جہل سے نجات اور علم و عمل اور روحانیت میں نمونۂ کاملہ حاصل کرنے کے لئے آپۜ کی شناخت اور پیروی، ایک ناقابل انکار ضرورت ہے۔
-
سیدہ زہرا(س) - حصہ ہفتم؛
ویڈیو | سیدہ فاطمہ زہرا(س) کوثر کا مظہر اور استمرارِ ولایت کا محور
منقولہ روایات اور تفاسیر قرآن کے مطابق، سیدہ زہرا(س) "لیلۃ القدر" کے مصداق کے عنوان سے، نزولِ ولایتِ الٰہیہ کا ظرف اور ائمۂ معصومین(ع) کے ظہور کا سرچشمہ ہیں۔ آپۜ حقائقِ الٰہیہ کا مظہر کامل اور بنی نوع انسان کے لئے اللہ کے فیض کا واسطہ ہیں۔
-
ایام فاطمیہ 1447؛
معاشرتی یکجہتی کی شرط: عدل و انصاف
اللہ نے عدالت (عدل و انصاف) کو دلوں کے اتحاد و یکجہتی کا ذریعہ بنایا ہے۔ اّپ جب کہتے ہیں کہ دلوں کو قریب ہونا چاہئے، تو اس قربت کی شرط عدالت تک پہنچنا ہے۔
-
ایام فاطمیہ 1447؛
سیدہ زہراء(س) کی وہ ثقافتی حکمت عملی، جس سے مغرب گریزاں ہے
حجاب سیدہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے کلام میں صرف ظاہری پہناوا نہیں ہے بلکہ ایک بیانیہ ہے کہ عورت کے وقار، معاشرے کی سلامتی، اور عقلمندی کی حد بندی کا، وہ بیانیہ جسے مغربی دھارے اور ننگے پن پر مبنی ثقافت کے متوالے نہیں سن سکتے۔
-
حدیث اہل بیت(ع)؛
ان نکات کو جان کر حدیث کساء پڑھئے
بابا ہمیشہ کی طرح پرسکون، محبت کے ساتھ بیٹی کے گھر کے دروازے پر دستک دیتا ہے، بابا کے بدن کا ٹکڑا بیٹی دروازے پر آتی ہے اور ایک ضعف کے بارے میں سنتی ہے، جو بابا کے جسم پر طاری ہؤا ہے اور ایک یمانی کملی کا تقاضا کرتا ہے اپنی بیٹی سے اور یہیں سے ایک قصے کا آغاز ہوتا ہے، جو زندگی سے مالامال ہے۔
-
ایام فاطمیہ 1447؛
شہادت سے شبہات تک کا 1400 سالہ فاصلہ
تقریبا 1400 سال قبل ایک خاتون کو ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کی شہادت واقع ہوئی؛ لیکن بسر اوقات نے اس واقعے کو حقیقت سے دور کر دیا اور اس واقعے کو شکوک و شبہات سے دوچار کر دیا۔
-
ایام فاطمیہ 1447؛
اہل بیت علیہم السلام کی 'معرفت' اور 'عدم معرفت' کے اثرات
انسان کی اپنی آسمانی ماں، حضرت زہرا (سلام اللہ علیہا) کے بلند مقام عصمت سے آگاہی، اس کے [اپنے رشد و نمو (کمال اور ارتقاء) اور سیدہ کے اس مقام تک پہنچنے میں اور ـ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ـ بہتر مقام و منزلت پانے میں بھی، نیز ان کے ساتھ قرآنی حکم کے مطابق مودت کا دلی تعلق قائم کرنے میں بھی، بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
-
ایام فاطمیہ 1447ھ؛
قرآن و حدیث میں حضرت فاطمہ زہراء کی شخصیت
مفسرین کہتے ہیں کہ اس ایت کریمہ میں «ذی القربی» سے مراد حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) ہیں، یعنی مسلمانوں خدا کا حکم ہے کہ وہ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے حق کو ادا کریں اور چونکہ آیت میں صیغہ امر «وَآتِ» استعمال کیا گیا ہے لذا واجب پر دلالت کرتا ہے، یعنی ہر مسلمان کا اولین فریضۃ ہے کہ نماز، روزہ، حج، زکات کی طرح حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے حقوق کو بھی ضرور ادا کرے ۔