اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزیر داخلہ لیون شرائبر نے بتایا کہ فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ۹۰ روزہ ویزا معافی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ غیر ملکی عناصر نے اس سہولت کا غلط استعمال کیا، اور غزہ سے فلسطینیوں کو چارٹر پروازوں کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔
گذشتہ ماہ ۱۳۵ فلسطینی غیر شیڈول شدہ پرواز کے ذریعے کینیا سے جنوبی افریقہ پہنچے، اور تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یہ سفر مخصوص واسطوں کے ذریعے منظم کیا گیا تھا۔
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق اس معافی کا استعمال بعض اسرائیلی عناصر نے “رضاکارانہ ہجرت” کے بہانے کیا، اور اس دوران کئی غیر معمولی چیزیں دیکھنے میں آئیں: صرف ایک طرفہ ٹکٹ، ذاتی سامان کے بغیر سفر، صرف امریکی ڈالر لے جانا، اور سفر کے لیے درست کاغذات کا نہ ہونا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزا معافی کی منسوخی ایسے پروازوں کی دوبارہ روک تھام کے لیے مؤثر ترین قدم ہے۔ تاہم فلسطینی افراد اپنی معمول کی ویزا درخواستیں اب بھی قانونی طریقے سے جمع کرا سکتے ہیں، اور ان پر کارروائی سابقہ نظام کے مطابق ہوگی۔
آپ کا تبصرہ