تکفیری ٹولہ داعش
-
ترکیہ میں داعش کی ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں کا خدشہ، ژاندارمری کی وارننگ
انقرہ: ترکیہ کی ژاندارمری نے نئے عیسوی سال کی آمد سے قبل ملک میں داعش کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد کارروائیوں کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
-
جنوبی دمشق میں داعش کے دہشت گرد نیٹ ورک کا خاتمہ، سرغنہ سمیت 6 افراد گرفتار
شام کی وزارتِ داخلہ نے جنوبی دمشق کے نواحی علاقے داریا میں داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے اور اس کے سرغنہ سمیت 6 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
-
امریکی صدر ٹرمپ: شام میں داعش کے خلاف وسیع حملے شروع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں، اور دمشق حکومت نے ان حملوں کی حمایت کی ہے۔
-
عراق–شام سرحد پر داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ، بغداد الرٹ
عراق میں سکیورٹی اداروں نے عراق اور شام کی سرحد پر داعش کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کے باعث نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
-
ادلب میں داعش کی خفیہ سرگرمیوں میں اضافہ؛ شہر اور مضافات میں دھمکی آمیز پمفلٹس کی تقسیم سے خوف و ہراس
شام کے شہر ادلب اور اس کے گرد و نواح میں داعش سے منسوب دھمکی آمیز پمفلٹس کی تقسیم کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
-
لبنانی فوج نے داعش کے ایک خطرناک دھشتگرد کو گرفتار کر لیا
لبنانی فوج نے داعش کے ایک خطرناک دھشتگرد کو حراست میں لے کر عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کر دیا، جس کا تعلق مالی امداد اور دھماکہ خیز مواد کی ترسیل سے تھا۔
-
شام: داعش نے جولانی انتظامیہ کی گشت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
داعش نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مسلح عناصر نے جنوبی حلب کے قریب جولانی انتظامیہ کی ایک گشت کو نشانہ بنایا، جس میں دو اہلکار مارے گئے اور دو زخمی ہوئے۔
-
لاذقیہ میں داعش کے انتہائی خطرناک نیٹ ورک کا خاتمہ؛ تمام دہشت گرد گرفتار، دو ہلاک
شامی صوبے لاذقیہ کی داخلی سلامتی فورس نے اعلان کیا ہے کہ حساس آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد سیل کو تباہ کر دیا گیا، جو ساحلی علاقوں میں بڑا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
-
عراق میں داعش کے درجنوں اہم رہنما ہلاک — "تیسری نسل" کی قیادت کا خاتمہ
عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی و دفاع کمیٹی کے رکن عباس سروط نے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ان اہم کمانڈروں کو ختم کر دیا ہے جنہیں اس دہشت گرد تنظیم کی "تیسری نسل" کی قیادت کہا جاتا تھا۔
-
افغانستان: مزار شریف کے شیعہ اکثریتی علاقے میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ، 1 شہید 3 زخمی
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں کے شیعہ اکثریتی علاقے "سہ دکان" میں مسجد کے قریب دھماکے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔