13 ستمبر 2025 - 22:48
اسلامی ممالک 'صہیونیت کے خلاف مشترکہ آپریشنز ہیڈکوارٹر' قائم کریں، ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر لاریجانی  نے اسلامی ممالک سے مخاطِب ہوکر کہا: "تم نے بھوکے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا، کم از کم اپنی تباہی کو روکنے کے لئے ایک چھوٹا سا فیصلہ کر لو!"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے انٹرنیٹ پر ایک متن میں زور دے کر کہا: "اسلامی کانفرنس کے اجلاسوں کا انعقاد ـ جو تقریروں سے بھرپور اور (سیکیورٹی کونسل کے اجلاسوں کی طرح) عملی نتائج سے بالکل خالی ہوتے ہیں ـ  صہیونی ریاست کو نئی جارحیت کی دعوت دینے مترادف ہے۔ آپ (مسلم ممالک) کم از کم اس حکومت کے پاگل پن کے خلاف ایک "جوائنٹ آپریشن ہیڈ کوارٹر" ہی بنا لیں۔

لاریجانی نے زور دے کر کہا: "محض یہی فیصلہ [اتنا اہم ہے کہ یہ] صہیونی ریاست کے آقا و مالک کو اس قدر پریشان کرے گا کہ وہ عالمی امن قائم کرنے اور نوبل انعام کے حصول کے لئے!، گھبرا کر، صہیونی ریاست کے لئے کو اپنے احکامات تبدیل کر دے گا۔"

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر لاریجانی  نے اسلامی ممالک سے مخاطِب ہوکر کہا: "تم نے بھوکے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا، کم از کم اپنی تباہی کو روکنے کے لئے ایک چھوٹا سا فیصلہ کر لو!"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha