26 اپریل 2025 - 15:02
مصر فلسطینی کاز کے خاتمے کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، عبدالفتاح السیسی

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کی طرف فلسطینی کاز کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر فلسطینی کاز کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مصری صدر جنرل عبدالفتاح السسیسی نے سیناء کی آزادی کی چالیسویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر ان تمام کوششوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے جن کا مقصد فلسطینی کاز کا خاتمہ ہے۔ اسکائی نیوز عربی کی رپورٹ کے مطابق، السیسی نے اس موقع پر کہا: مصر نے غزہ کی جنگ کے آغاز پر ہی جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لئے کافی شافی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی دو ٹوک انداز سے مخالفت کی۔
انھوں نے زور دے کہا: غزہ کی تعمیر نو کو عربی-اسلامی منصوبے کے مطابق اور اس کے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کئے، بغیر، عملی جامہ پہنانا چاہئے۔ 
السیسی نے کہا: میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ منصفانہ، وسیع البنیاد اور دیرپا امن کا قیام - بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ـ ممکن نہیں ہے۔
مصری صدر نے مزید کہا: منصفانہ امن وہ آپشن ہے جس کی حمایت سب پر لازم ہے اور "ہماری آنکھیں بین الاقوامی برادری اور امریکہ اور اس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر لگی ہوئی ہیں، تاکہ وہ وہی کردار ادا کریں جس کی ان سے توقع کی جا سکتی ہے!"۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha