اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

20 اکتوبر 2024

9:45:16 AM
1496387

یحییٰ السنوار کی شہادت؛

بہادر کمانڈر ابو ابراہیم یحییٰ السنوار کی شہادت پر امام خامنہ (مد ظلہ العالی) کا پیغام + تصویر

انقلاب اسلامی کے رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے مسلم اقوام اور خطے کے غیور نوجوانوں کے نام پیغام میں بہادر کمانڈر یحییٰ السنوارکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: محاذ مقاومت، جس طرح کہ ماضی میں بھی اپنی نمایاں شخصیات کی شہادت کی وجہ سے پیش قدمی سے رکا نہیں ہے، السنوار کی شہادت سے بھی ذرہ برابر نہیں رکے گا بإدن اللہ۔ حماس زندہ ہے اور کورزندہ رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، انقلاب اسلامی کے رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے مسلم اقوام اور خطے کے غیور نوجوانوں کے نام پیغام میں بہادر کمانڈر یحییٰ السنوارکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: محاذ مقاومت، جس طرح کہ ماضی میں بھی اپنی نمایاں شخصیات کی شہادت کی وجہ سے پیش قدمی سے رکا نہیں ہے، السنوار کی شہادت سے بھی ذرہ برابر نہیں رکے گا بإدن اللہ۔ حماس زندہ ہے اور کورزندہ رہے گی۔

پیغام کا متن:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

مسلمان قومو! خطے کے غیور نوجوانو!

بہادر مجاہد، کمانڈر یحییٰ السنوار اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔

▪وہ مزاحمت اور مجاہدت کا چمکتا ہؤا چہرہ تھے؛ آہنیں عزم ظالم و جارح دشمن کے مقابلے میں جم کر کھڑے ہوگئے اور تدبیر شجاعت کے ساتھ دشمن کے منہ پھ طمانچہ رسید کیا؛ 7 اکتوبر کی ناقابل تلافی ضرب کو اس خطے کی تاریخ میں یادگار چھوڑا؛ اور بعدازاں عزت و سربلندی کے ساتھ معراج شہداء کی طرف پرواز کر کئے۔ 

▪️ان کی طرح کی کسی ہستی کے لئے، جس نے ایک عمر غاصب و ظالم دشمن کے خلاف لڑتے ہوئی گذاری ہے، شہادت کے سوا کوئی انجام شایان شان نہیں ہے۔ ان کی کمی محاذ مزاحمت یقینا تکلیف دہ ہے، لیکن یہ محاذ شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، خالد رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسے نمایاں راہنماؤں کی شہادتوں کے باوجود پیشقدمی سے نہیں رکا، اور السنوار کی شہادت سے بھی ذرہ برابر نہیں رکے گا، بإذن اللہ۔ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ 

▪️ہم ہمیشہ کی طرح، مخلص مجاہدوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اللہ کی مدد و توفیق سے۔

▪️میں اپنے بھائی یحییٰ السنوار کی شہادت پر ان کے خاندان، ان کے ساتھی مجاہدین اور جہاد فی سبیل اللہ سے لگاؤ رکھنے والوں کو تہنیت اور ان کی کمی پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

والسّلام علی عباد اللہ الصّالحین

سید علی خامنہ ای

2024-10-19ع‍

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110