بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پاکستان: ادارہ شماریات نے ڈیجیٹل گھریلو جامع معاشی سروے 2024 -25 جاری کر دیا، سروے میں ملک بھر کے 32 ہزار گھرانوں سے تفصیلی معلومات حاصل کی گئیں، ڈیجیٹل گھریلو جامع معاشی سروے 2024 -25 کا باضابطہ اجرا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کیا۔
سروے کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد ہو گئی ہے، گھریلو سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا۔ ملک بھرمیں 96 فیصد گھرانوں میں موبائل یا اسمارٹ فون کی سہولت موجود ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ قومی سطح پر گھریلو اخراجات کا سب سے بڑا حصہ خوراک پر خرچ ہوتا ہے جو 37 فیصد ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح 68 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
توانائی کے شعبے میں صاف ایندھن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جو 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہو گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ