7 جنوری 2026 - 14:16
امریکہ: ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے!

امریکی صدر نے آج اپنی تقریر میں کانگریس میں ممکنہ مواخذے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی اہل بییت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو خبردار کیا کہ اگرریپبلکن پارٹی آنے والے درمیانی مدت کے انتخابات میں کانگریس میں کامیاب نہ ہوئی تو ڈیموکریٹس کو ان کے خلاف مواخذے کا بہانہ مل جائے گا۔

ٹرمپ اپنے پہلے صدارتی دور میں دو بار مواخذے کی زد میں آئے، جو انہیں امریکی تاریخ کے واحد صدر بنا دیتا ہے جس کے خلاف دو بار مواخذے کی کارروائی ہوئی:

پہلا مواخذہ (2019-2020): جولائی 2019 میں ٹرمپ کے یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلنسکی) سے فون کال کے نتیجے میں، جس میں ٹرمپ نے جو بائیڈن (انتخابی حریف) اور ان کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی تھی، جب کہ انھوں نے یوکرین کو فوجی امداد روک رکھی تھی۔ تاہم سینٹ (ریپبلکن کنٹرول میں) نے فروری 2020 میں انہیں بری کر دیا۔

دوسرا مواخذہ (2021): 6 جنوری 2021 کیپیٹل پر حملے کے بعد، جس میں ٹرمپ پر بغاوت کی ترغیب دینے کا الزام لگایا گیا۔ ایوان نمائندگان نے جنوری 2021 میں مواخذے کے ایک آرٹیکل (بغاوت کی ترغیب) کی منظوری دی، لیکن سینٹ نے ان کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں بری کر دیا۔

فی الحال ریپبلکن کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول رکھتے ہیں، لہٰذا ٹرمپ کے مواخذے کا امکان بہت کم ہے۔ لیکن نومبر 2026 کے درمیانی مدتی انتخابات صورت حال بدل سکتے ہیں۔ اگر ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو تیسرے مواخذے کی کوشش کا امکان بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے کریمنل پارٹنرل بنیامین نیتن یاہو کو مقبوضہ فلسطین کےاندر بھی اور دنیا میں بھی جرائم کے جوالےسے بدنامی کا سامنا ہے اور کئی ممالک نے اس کے آنے کی صورت میں،  اس کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha