اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

1 اگست 2024

11:22:02 PM
1476057

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛

رہبر انقلاب امام خامنہ ای نے فلسطین کے شہید راہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی + تہران میں عظیم جلوس جنازہ + با تصاویر

رہبر انقلاب اسلامی نے تہران یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ اور ان کے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھائی؛ اس موقع پر شہید ہنیہ کے اہل خانہ، فلسطین اور لبنان کے مقاومتی راہنما اور کثیر تعداد میں ایرانی انقلابی عوام موجود تھے / تہران میں اسماعیل ہنیہ کا عظیم ترین جلوس جنازہ اتحاد بین المسلمین کی علامت بن گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے تہران یونیورسٹی میں مقاومت کے نامی گرامی کمانڈر اور حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید ڈاکٹر اسماعیل عبدالسلام ہنیہ اور ان کے ساتھی وسیم ابو شعبان کی نماز جنازہ پڑھائی؛ اس موقع پر شہید ہنیہ کے اہل خانہ، فلسطین اور لبنان کے مقاومتی راہنما اور کثیر تعداد میں ایرانی انقلابی عوام موجود تھے۔

نماز کے بعد رہبر انقلاب نے شہید ہنیہ کے فرزندوں اور فلسطینی مقاومت کے راہنماؤں سے بات چیت کی۔

نماز جنازہ کے بعد لاکھوں تہرانیوں نے تہران یونیورسٹی سے تہران کے مشہور اسکوائر آزادی تک، شہید کے جسد خاکی کی مشا‏یعت کی جہاں سے انہیں مہرآباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا۔ مہرآباد ہوائی اڈے سے شہیدوں کو قطر کے دارالحکومت لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین ہوئی۔

تہران میں شہید ہنیہ کی نماز جنازہ اور عظیم ترین جلوس جنازہ کو ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور یہ واقعہ اتحاد بین المسلمین کی علامت بن گیا ہے۔ جیسا کہ ان کے نائب نے تہران یونیورسٹی میں تقریر کے دوران بھی کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ اپنی زندگی میں بھی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھی اور اپنی شہادت سے بھی اپنی اس دعوت پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110