اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

24 جنوری 2024

7:21:35 AM
1431963

طوفان الاقصی؛

اسلامی ممالک کے حکام صہیونیوں کی حیات کی شریانیں کاٹ ڈالیں / اسرائیل کی مدد نہ کریں۔۔۔ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ تہران کے 24000 شہیدوں کی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے فرمایا: غاصب صہیونی ریاست کی حیات کی شریانوں کو کاٹ ڈالیں

اسلامی ممالک کے حکام صہیونیوں کی حیات کی شریانیں کاٹ ڈالیں / اسرائیل کی مدد نہ کریں۔۔۔ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے صوبہ تہران کے 24000 شہیدوں کی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے فرمایا: غاصب صہیونی ریاست کی حیات کی شریانوں کو کاٹ ڈالیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے صوبہ تہران کے 24000 شہیدوں کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین اور مہتممین سے خطاب کرتے ہوئے، غزہ کے انتہائی اہم مسئلے پر اسلامی ممالک کے کرتا دھرتا اور ذمہ دار افراد کی کارکردگی پر تنقید کی اور فرمایا: اسلامی ممالک کے کے ذمہ داران کبھی غلطی کرتے ہیں، کوئی بات کر دیتے ہیں، انٹرویو دیتے ہیں اور کچھ کہہ دیتے ہیں، [لیکن] جو کچھ انہیں کرنا چاہئے، وہ انجام نہیں پاتا، اعلان کرتے ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہونا چاہئے، تو جنگ بندی آپ کے ہاتھ میں تو نہیں ہے، جنگ بندی اس خبیث کے اختیار میں ہے، اس دشمن کے ہاتھ میں ہے، اور وہ جنگ بندی نہیں کرتا۔ آپ ایسی منصوبوں کو منظور کرتے ہیں جو آپ کے ہاتھ میں ہے ہی نہیں۔ 

امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے فرمایا: ایسی چیزیں ہیں جو آپ کے اختیار میں ہیں لیکن آپ انہیں منظور نہیں کرتے۔ وہ صہیونی ریاست کی حیاتی شریانیں منقطع کرنا ہے، یہ آپ کے اختیار میں ہے۔ آپ کے اختیار میں ہے کہ [صہیونیوں کی] مدد نہ کریں، پشت پناہی نہ کریں، اپنا سیاسی اور اقتصادی تعلق توڑ دیں۔ یہ کام آپ کر سکتے ہیں۔ [آپ ایسا کریں گے تو] یہ اس دشمن کو کمزور کر دے گا، اس کو میدان سے نکال باہر کرے گا، یہ اقدام آپ کے ہاتھ [اور آپ کے اختیار] میں ہے، اس کو منظور کریں۔ [لیکن] وہ [مسلم ممالک کے حکمران] اس کام کی طرف توجہ نہیں دیتے اور ایسی چیزوں کو منظور کرتے ہیں جن ان کے اختیار میں نہیں ہے۔

آپ نے مزید فرمایا: لیکن اس کے باوجود، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ "إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذينَ اتَّقَوا وَالَّذينَ هُم مُحسِنونَ؛ (1) خدا مؤمن لوگوں کے ساتھ ہے، جہاں خدا ہوگا وہاں فتح اور نصرت بھی ہوگی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: بے شک سختیاں ہیں۔ پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے بارے میں خدائے متعال کا ارشاد ہے کہ خواه ہم آپ کو زندہ رکھیں، خواہ دنیا سے اٹھائیں، دشمن کا انجام یہی ہوگا۔ میرا اور آپ کا زندہ رہنا اس کی شرط نہیں ہے۔ لیکن فتح و نصرت حتمی ہے۔

امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے فرمایا: ان شاء اللہ، خدائے متعال عنقریب امت مسلمہ کو یہ فتح عنقریب دکھائے گا اور دلوں کو خوش کرے گا، اور ملت فلسطین کو اور غزہ کے مظلوم عوام کو بھی ـ بطور خاص ـ مسرور و شادماں کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔

110

1۔ یقیناً اللہ تقویٰ [اور پرہیزکاری] اختیار کرنے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (سورہ نحل، آیت 128)