اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

8 اکتوبر 2023

1:24:54 PM
1399015

طوفان الاقصٰی؛

اسکندریہ مصر ميں صہیونیوں سیاحوں کی بس پر فائرنگ / چھ صہیونی ہلاک + ویڈیو

ابتداء میں مصری ذرائع نے اس ملک کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ ایک مصری پولیس اہلکارنے گولی چلا کر دو صہیونی سیاحوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ لیکن بعد میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ تک پہنچ چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ

مصر کے صوبے اسکندریہ میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنک کرکے چھ سیاحوں کو ہلاک کردیا ہے، 

قبل ازیں مصری ذرائع نے اس ملک کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ ایک مصری پولیس اہلکارنے گولی چلا کر دو صہیونی سیاحوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ لیکن بعد میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ تک پہنچ چکی ہے۔

مصری سیکورٹی اہلکاروں نے الجزیرہ کو بتایا کہ پولیس اہلکار کو اسرائیلی سیاحوں کی بس پر فائرنگ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

بعض ذرائع نے ہلاک ہونے والے صہیونی سیاحوں کی تعداد چھ بتائی ہے۔

صہیونی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیز صہیونی چینل I14 نے اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں کی بس پر فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔

دریں اثناء کچھ مصری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار مورخہ 8 اکتوبر سنہ 2023ع‍ کو اسکندریہ میں صہیونی سیاحوں پر ایک مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں چھ صہیونی سیاح مارے گئے ہیں۔

دریں اثناء فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں حماس اور دوسری مقاومتی تنظیموں کی کاروائی "طوفان الاقصٰی" کے نتیجے میں ـ جو آج دوسرے روز بھی جاری رہی ـ 700 کے قریب صہیونی ہلاک اور تقریبا 3000 صہیونی زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110