اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے جیل بھرو تحریک کے تحت اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی، انہوں نے گرفتاری سے قبل راولپنڈی کے کمیٹی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے لئے گرفتاری پیش کر رہا ہوں۔ مہنگائی، کرہشن اور لاقانونیت کے خلاف گرفتاری پیش کر رہا ہوں، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی مسائل کے فوری کے لیے یہاں پہنچے ہیں، ہم پاکستان کو قائد و اقبال کا مسلم پاکستان بنانا چاہتے ہیں، مسلکی بنیادوں پر نیشنل اسمبلی میں متنازعہ اور حساس نوعیت کی قانون سازیوں کے خلاف احتجاجاً گرفتاری دے رہے ہیں، ملک میں جبری لاپتہ افراد کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا عوامی مسائل کی خاطر مسلسل سڑکوں پر نکلنا لائق تحسین ہے، بے حس اور نااہل حکمرانوں کے ٹولے کو گزشتہ دس ماہ سے ٹف ٹائم دینا عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی یے، ہم پاکستان میں بیرونی قوتوں کی کٹھ پتلی حکومت کو نہیں مانتے، ہماری جدوجہد پاکستان کو خود مختار و باوقار بنانے کی جدوجہد ہے، ہم پاکستان میں کسی بھی ملک کی مداخلت اور ملکی کی سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال کروانے کے مخالف ہیں، حکومتی جبر و غریب کش فیصلوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ملک میں آئے روز عوام غربت کی لکیر سے نیچے جا رہےہیں،بے حس حکومتی نمائندوں میں سے کسی کو بھی احساس نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242