جنین پلاسکارٹ نے اعلان کیا کہ آیت الله سیستانی سے ملاقات میں سیاسی مسائل پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیت الله سیستانی سے ہماری ملاقات نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ میں شعبہ "تہذیب و تمدن" کے ڈائریکٹر "میگل مورٹینوس" بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے آیت الله سیستانی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور پوپ فرانسیس کا سلام پہنچایا اور اس امر کی تاکید کی کہ اقوام متحدہ، عراق میں قومی امن و امان اور مختلف تہذیبوں کی حفاظت کی حمایت کرتا ہے۔ دوسری جانب آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے بھی اس ملاقات کے بارے میں ایک بیان میں لکھا ہے کہ عراق کی سپریم شیعہ اتھارٹی نے پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینے، تشدد و نفرت کو مسترد کرنے، مختلف مذاہب اور فکری رجحانات کے پیروکاروں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے باہمی حقوق اور دوستی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242