اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

8 اکتوبر 2021

10:21:43 AM
1186822

وہ پرچم جس پر سویڈن کے شیعوں کے دستخط ہیں اپنے ساتھ کربلا لایا ہوں/ مالمو شہر میں اربعین پیدل مارچ کا انعقاد

الحاج ابو زہرا ہمزاوی نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے پاس ایسا پرچم ہے کہ جس پر شیعیان مالمو کے 200 افراد کے دستخط موجود ہیں جو زیارت کے لیے مشرف نہیں ہو سکے اور میں ان کی جانب سے امام حسین (ع) کی زیارت کروں گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سویڈن کے شہر "مالمو"میں حسینیہ اہل بیت(ع) کے امام جماعت نے اس شہر میں اربعین پیدل مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: 2002 سے مالمو شہر میں اربعین کے موقع پر جلوس نکالا جا رہا ہے۔ اس سال بھی مالمو شہر میں اربعین کے موقع پر کافی بڑا جلوس نکالا گیا اور میں اس جلوس میں شرکت کے بعد امام حسین (ع) کی زیارت کے لیے کربلا آیا ہوں۔


الحاج ابو زہرا ہمزاوی نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے پاس ایسا پرچم ہے کہ جس پر شیعیان مالمو کے 200 افراد کے دستخط موجود ہیں جو زیارت کے لیے مشرف نہیں ہو سکے اور میں ان کی جانب سے امام حسین (ع) کی زیارت کروں گا۔
انہوں نے زیارت اربعین میں اپنی شرکت کے بارے میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں اربعین کی زیارت میں شرکت کے بارے میں زبان سے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا اور میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ میں جنت میں چل رہا ہوں، میں نے اپنے بہت سارے دوستوں کی جانب سے زیارت انجام دی ہے۔ امام حسین علیہ السلام یوم عاشور کو صرف 72 ساتھیوں کے ساتھ کربلا میں موجود تھے۔ لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ پوری دنیا میں لبیک یا حسین کی آواز گونج رہی ہے۔


شہر مالمو کے حسینیہ اہل البیت(ع) کے امام جماعت نے مزید کہا: امام حسین (ع) کی تعریف بیان کرنے میں الفاظ عاجز ہیں۔ رسول خدا (ص) نے فرمایا کہ حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا: مرد، عورت، بچے جوان سب نے اس اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی ہے۔ اربعین کا پیغام یہ ہے کہ ہم عالم انسانیت سے کہیں کہ امام حسین (ع) صرف شیعوں کے نہیں ہے، بلکہ وہ تمام عالم بشریت کے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242