اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ہفتے کو پارلیمنٹ میں اپنا استعفا باضابطہ طور پر پیش کرنے کے بعد کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ حکومت نے انتہائی سخت حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور ایک سال کا عرصہ گذر جانے کے بعد اب اس حکومت کا دور ختم ہوچکا ہے تا کہ ایک نئی حکومت تشکیل پائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمان نے استعفا قبول کرلیا تو ملک کی باگ ڈور ایک عبوری وزیراعظم سنبھالے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی مرجعیت کی ہدایات کے جواب میں اور ملک کو درپیش سخت حالات کے پیش نظر وہ اپنا استعفا دے رہے ہیں -
/129
1 دسمبر 2019 - 05:21
News ID: 990359
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ میں اپنا استعفا پیش کرنے کے بعد ارکان پارلیمان سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد نئے وزیراعظم کا انتخاب کرلیں