اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور کو تعاقب کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔
قبل ازیں ہالے پولیس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال اپنے گھروں سے باہر نکلیں، حملہ آور مسلح ہے اور کسی بھی دوسرے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔ سرچ آپریشن کے لیے ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے وقت یہودیوں کی عبادت گاہ ’سنیاگونگ‘ میں یہودیوں کے تہوار یوم الغفران المعروف (Yom Kippur) منانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ مرکزی دروازے پر سکیورٹی کے باعث حملہ آور اندر داخل نہیں ہو سکا جس سے جانی نقصان کم ہوا۔
/129
10 اکتوبر 2019 - 06:49
News ID: 981569
جرمنی میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے مرکزی دروازے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔