3 ستمبر 2019 - 14:28
واقعہ کربلا میں یہودیوں کا کردار (۱)

کیا واقعہ کربلا میں یہودیوں کا بھی کوئی کردار تھا؟ جب ہم اس حوالے سے اس واقعہ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تو تاریخی متون تو ہمیں خاموش نظر آتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ تاریخ نے ہمیشہ صرف واقعات کے ظواہر کو پیش نظر رکھا اور پشت پردہ عوامل کو کریدنے کی کوشش نہیں کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔

بقلم ڈاکٹر محسن محمدی

واقعہ کربلا تاریخ اسلام بلکہ تاریخ بشریت کا ایک ایسا اہم ترین اور دردناک ترین واقعہ ہے جس کی جڑیں نہ صرف اسلامی فرقوں بلکہ دیگر مذاہب میں بھی پیوست ہیں۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ یہ ایسا تاریخی واقعہ ہے جو فرق و مذاہب سے ماوراء اور زمان و مکان کی قیود سے بالاتر ہے تو مبالغہ آرائی نہیں ہو گی۔ واقعہ کربلا کے وقوع سے پہلے بھی اہل دل اور صاحبان وحی اس کی مظلومیت پر گریہ کناں تھے اور اس کے وقوع کے بعد بھی آج تک اہل معرفت اور انسانی دل رکھنے والے حریت پسند افراد اشک غم بہانے کے ساتھ ساتھ آزادی، حریت، انسانیت اور ظلم و استکبار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس حاصل کرتے ہیں اور قیامت تک کرتے رہیں گے۔

بقیہ