25 اگست 2019 - 07:38
آستان قدس رضوی کی طبی خدمات اور دوا سازی کی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر تاکید

آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام شیخ احمد مروی نے کہا ہے کہ آستان قدس کی طبی خدمات ،علاج و معالجے کی سہولتوں اور دواسازی کی سرگرمیوں کا دائرہ حجم اور معیار کے لحاظ سے وسیع تر کیا جائے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آستان قدس رضوی کے متولی نے رضوی اسپتال کے توسیعی منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ آستان قدس رضوی کے ہیلتھ اور میڈيکل کے شعبے میں ہماری کوشش ہے کہ رضوی اسپتال ، دارالشفا ء امام رضا اورآستان قدس سے وابستہ دوا سازی کے مراکز اور کارخانے کے  دائرےکو تعداد  اور  معیار کے لحاظ   سے اور زیادہ وسیع کریں ۔

حجت الاسلام ڈاکٹر احمد مروی نے کہا کہ اس وقت میڈیکل کے شعبے میں ہمیں سی ٹی انجیوگرافی جیسی متعدد جدید ترین مشینوں کی ضرورت ہے کہ افسوس  جو ابھی تک مشہد یا صوبہ خراسان میں نہيں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ البتہ خدا وندعالم کے لطف و کرم اور امام علی رضا علیہ السلام کی عنایت سے ایران کے وزیرصحت کی مشہد آمد کے موقع پر ان مشینوں کی خریداری کی سرکاری سطح پر اجازت لے لی گئي ہے ۔  

انہوں  کہا کہ  دواسازی کے شعبے میں بھی ہماری کوشش ہے کہ   دواؤں کی کوالٹی  اور تنوع کے لحاظ سے آستان قدس رضوی کے وسائل و ذرائع میں اضافہ کریں تاکہ معیاری دوائيں تیار کرکے بیرون ملک سے دواؤں کی درآمدات کم سے کم  کرسکیں ۔ 



/129