اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن میں منعقدہ 41 ویں بین الاقوامی UNCIPAR میلے میں ایرانی ہدایت کار "فرشید ایوبی نژاد" کی بنائی گئی شارٹ فلم "Breath" کو سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اس کے علاوہ ایرانی فنکار "میر عباس خسروی نژاد" کی بنائی گئی شارٹ فلم "Azade" کو بھی اعزازی ڈپلوما سے نوازا گیا۔
فلم "Breath" ایک پتھر کی فیکٹری ورکر کے بارے میں ایک مختصر کہانی ہے جو انشورنس ایجنٹ کے آنے پر ہر ماہ، ایک تنگ تاریک کمرے میں چھپ جاتے ہیں، لیکن اس بار کچھ عجیب واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔
فلم "Azade" کی کہانی بھی ایک کم عمر لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جو آخری بار کیلئے اپنے باپ کو دیکھنا چاہتی ہے لیکن اس کے بھائی اور امی اسے اجازت نہیں دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ 41 ویں بین الاقوامی UNCIPAR میلے کا 17 سے 19 اگست تک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئریس میں انعقاد کیا گیا۔
/129
24 اگست 2019 - 06:49
News ID: 970924
ارجنٹائن میں منعقدہ 41 ویں بین الاقوامی UNCIPAR میلے میں ایرانی شارٹ فلم "Breath" کو بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا اور دوسری ایرانی شارٹ فلم "Azade" کو بھی اعزازی ڈپلوما سے نوازا گیا۔