10 اگست 2019 - 16:45
عرب لیگ کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

عرب لیگ نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن جنگ بندی کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائیں۔

عرب لیگ نے عدن میں جاری بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ نے یمن جنگ میں ملوث تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ یمن کے مفادات کے تحت جنگ بند کریں ۔ عرب لیگ نے یمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات پر بھی تاکید کی ہے۔

.......

/169