اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندوستان سے درآمدات اور برآمدات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہےتاہم اس پابندی سے افغانستان کے ساتھ ہونے والی تجارت متاثر نہیں ہوگی۔
بعدازاں وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہندوستان سے دوطرفہ تجارت کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے دوطرفہ تجارت غیر معینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے جب کہ ہندوستان اور اسرائیل سے اشیاء کی درآمدت پر مکمل پابندی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جس کے بعد کابینہ نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس بند کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
/129
10 اگست 2019 - 09:06
News ID: 967920
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد وزارت تجارت نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔