اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے فلسطین الیوم کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاتزنے تجویز پیش کی کہ قدس میں سفارت خانہ منتقل کرنے والوں کو پچاس ملین شِکِل [ اسرائیلی کرنسی] دی جائے۔
روزنامه ھیوم اسرائیل لکھتا ہے: اسرائیلی وزیرخارجہ اس منصوبے کا کابینہ اجلاس میں پیش کرنا چاہتا ہے۔
اس منصوبے کا سیاسی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی سفارت خانے کو قدس منتقل کرنا کا حکم دیا تھا جسکے بعد اقوام متحدہ نے ایک ریفرنڈم میں اس فیصلے کو رد کیا تھا۔
اقوام متحدہ نے ہر قسم کی سیاسی جغرافیائی تبدیل کو غیرقانونی قرار دیا اور دیگر ممالک کو کہا گیا کہ قدس شریف کے حوالے سے سیاسی تبدیلی کا حصہ نہ بنیں۔/
/129
31 جولائی 2019 - 06:08
News ID: 965959
صھیونی رژیم بھاری مالی امداد کی لالچ سے سفارت خانوں کو قدس منتقل کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔